Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

امریکا کی بارش نے ریما کوسجادعلی کی یاد دلادی

SAMAA | - Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 6 months ago

تصویر: یوٹیوب

اداکارہ ریما نے امریکا میں ہونے والی بارش کے دوران سجاد علی کے گانے پرٹک ٹاک ویڈیو بنا کرفالوورز کے دل جیت لیے۔

انسٹا گرام پرشیئرکی جانے والی دلکش ویڈیو میں ریما نے بارش کی مناسبت سے سجاد علی کے گزشتہ سال ریلیز کیے جانے والے گانے ” بارش ” کا انتخاب کیا۔

ریما کی ٹک ٹاک ویڈیو کے علاوہ سجاد علی کے اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی میوزک ویڈیو میں سجاد علی کے علاوہ ان کے بیٹے خوبی علی اورریما شامل ہیں جو پہلی بار سجاد علی کے ساتھ کسی گانے کی ویڈیو کا حصہ بنی تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

فروری 2020 میں ریلیزکیے جانے والے اس گانے کے بول سجاد علی کے ہیں جبکہ کمپوزنگ اور ڈائریکشن بھی انہی کی ہیں۔

اداکارہ کے مداحوں نے ویڈیو کو پسند کرنے کے ساتھ ساتھ ریما کے پُروقار اندازکی بھی تعریف کی۔

سال 1990 میں جاوید فاضل کی فلم” بلندی ” سے کیریئرکاآغاز کرنے والی ریما کی شادی سال 2010 میں امریکا میں مقیم ڈاکٹر طارق سے ہوئی تھی جس کے بعد سے انہوں نے فلم نگری کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب وہ مختلف چینلز پرمیزبانی کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کا ایک بیٹا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube