Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کیلئے بلال مقصودکا گانا وائرل

SAMAA | - Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

گلوکار بلال مقصود نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گانا جاری کیا ہے۔

فلسطین پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی۔ مختلف شہروں میں احتحجاجی ریلیوں کے علاوہ سیلبرٹیز نے سوشل میڈیا پربھی اسرائیلی جارحیت کو بھرپور طریقے سے اجاگرکیا۔

سابق میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے مرکزی گلوکار بلال مقصود نے اس حوالے سے گانا تیارکیا ہے۔

بلال نے انسٹاگرام پرویڈیو شیئرکی جس میں وہ پیانو بجاتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے گانا رہے ہیں۔ گانے کا عنوان ” یہ آخری الوداع نہ ہو” ہے۔

گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ یہ گانا خوف کے سائے تلے زندگی بسرکرنے والے فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہے جو اپنے پیاروں کے ساتھ ہردن کو آخری سمجھ کرزندگی گزارتے ہیں۔

بلال مقصود کے فالوورز نے اپنے تبصروں میں گانے کی تعریف کرتے ہوئے ان کے اس جذبے کو سراہا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube