Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

عمران عباس کی گائیکی سرحدپاربھی مقبول

SAMAA | - Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف پلے بیک سنگرالکا یاگنک اداکاربھی عمران عباس کی صلاحیتوں کی معتروف ہوگئیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی شوق رکھنے والےعمران عباس اکثر مختلف چیزوں پرطبع آزمائی کرتے رہتے ہیں، اداکار نے وادی سوات میں ڈرائیونگ کے دوران الکا اور اڈت نارائن کی آواز میں مقبول فلمی گیت ” تو میرے سامنے ، میں تیرے سامنے ” گاتے ہوئے ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئرکی جس میں اُڈت کی جگہ انہیں سُنا جاسکتا ہے۔

یہ گانا سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ” چوری چوری ” کا ہے جسے سونالی باندرے ، اجے دیوگن اور رانی مکھرجی پرفلمایا گیا ، اس کی موسیقی بھارتی موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دی تھی۔

اداکار نے کیپشن میں لکھا ” 90کی دہائی کے گانوں کے لیے میری محبت ناقابل بیان ہے اورجب بات الکا یاگنک اور ادت نارائن کی ہو تویہ پاگل پن کی حدوں کو چھو جاتی ہے ”۔

عمران عباس کی یہ محبت سرحد پر بھی پہنچی اور الکا یاگنگ نے ویڈیو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تبصرہ کیا، ” بہت اچھا گاتے ہیں آپ اورکیا خوبصورت ڈرائیو ہے ”۔

جواب میں عمران نے بھارتی گلوکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ” اور آپ کی آوازمیرے ہرسفرکو مزید خوبصورت بنا دیتی ہے ” ۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عمران نے اپنے مداحوں کو گائیکی سے بھی محظوظ کیا ہو، اس سے قبل گلوکار و پروڈیوسرشانی حیدر کے ساتھ جیمنگ سیشن کے دوران بنائی بھارتی گانے ” تجھ سے ناراض نہیں زندگی” اور اور بابر علی کے ساتھ لالی ووڈ فلم قرض کا گانا ” اک پل کی خوشی ” گاتے ہوئے بھی ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ اپریل 2021 میں عمران عباس نے اپنے یو ٹیوب چینل پرقصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جسے ترکی کے خوبصورت مقامات پرعکس بند کیا گیا جبکہ ویڈیوکی ڈائریکشن بھی انہوں نے خود دی تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube