Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ارمینارانا اورشوہرکیلئےبرطانوی میئرکی جانب سے اعزازی سرٹیفیکٹس

SAMAA | - Posted: May 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان اور ان کے شوہر فیصل خان کو سماجی خدمات پر برطانیہ کے برنلے ٹاؤن کی مقامی حکومت نے سرٹیفیکٹس سے نوازا ہے۔

اداکارہ نے برنلے ٹاؤن کے پاکستانی نژاد میئر اور ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان اور ان کی اہلیہ انعم خان ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں عوامی خدمات پرسرٹیفیکٹس دیے گئے ہیں۔

ارمینا نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے میئرکاشکریہ ادا کیا۔

فیصل خان نے بھی انسٹاپوسٹ میں پاکستانی نژاد میئر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے برنلے اور لنکا شائر کاؤنٹی کے افرد سے میئرکاساتھ دینے کی گزارش کی ۔

View this post on Instagram

A post shared by Fesl Khan (@feslkhan)

ارمینا رانا خان کی پیدائش و شہریت برطانیہ کی ہی ہے تاہم وہ شوبز پراجیکٹس کے سلسلے میں پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں۔

اداکارہ مختلف قسم کے عوامی اور سماجی مسائل کے خلاف آواز بلندکرتی رہتی ہیں، چند روز قبل بھی انہوں نے اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں شہید بچوں کی یاد میں مانچسٹر میں ہونے والی شمعیں روش کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

فیصل اورارمینا کی شادی تقریبا فروری 2020 میں ہوئی تھی، اداکارہ نے اپنی منگنی کا اعلان جولائی 2017 میں کی جانے والی انسٹاپوسٹ میں کیا تھا۔

ارمیناراناکے شوہرکانامناسب پیغام بھیجنے والے شخص کوکرونازدہ جواب

ایک انٹرویو کے دوران برطانوی نژاد منگیتر سے متعلق بتاتے ہوئے ارمینا کا کہنا تھا کہ فیصل میرے عزیز بھی ہیں اور میں انہیں شروع سے جانتی ہوں۔ مجھے یہ تو یاد نہیں کہ ہم دونوں نے کب ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کیا لیکن فیصل ہمیشہ سے میرے لیے تھے۔ مانچسٹر میں یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران مجھےاحساس ہوا کہ یہی ایک شخص تھا جس نے ہمیشہ میری مدد کی۔ میں اداس ہوتی تو رونے کیلئے فیصل کا کندھا تھا ، جلد ہی یہ رشتہ دوستی سے بڑھ گیا۔

ارمینا رانا خان کا ڈرامہ سیریل ” محبتیں چاہتیں ” حال ہی میں اختتام پزیرہوا ہے جس میں ان کے مقابل حرامانی اور جنید خان نے مرکزی کردار ادا کیےجبکہ تحریر سمیرا فاضل کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube