Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کیا ٹاک ٹاکر جنت مرزا کی ‘بات پکی’ ہوگئی؟

SAMAA | - Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago

پاکستانی ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 15 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 15 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ ٹاک ٹاکر جنت مرزا نے ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ سے منگنی کر لی ہے۔

اس حوالے سے ان کے ایک کمنٹ کا اسکرین شاٹ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں جنت مرزا سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہو گئی ہے؟

صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے (بی پی) یعنی بات پکی لکھ کے جواب دیا۔

تاہم بات پکی ہونے کے حوالے سے ابھی تک انہوں نے کوئی باضبطہ بیان نہیں دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube