Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

اہلیہ کی وفات کے بعدعارف لوہارکاپہلا ویڈیوپیغام

SAMAA | - Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago

تصویر: عارف لوہار/انسٹاگرام

حال ہی میں اہلیہ کے انتقال کا صدمہ برداشت کرنے والے معروف فوک گلوکارعارف لوہارنے بیٹوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

عارف لوہار کی اہلیہ 9 مئی کو لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔انسٹا گرام پر شیئرکی جانے والی ویڈیو میں گلوکار نے اس کڑے وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے ہمیشہ دُعاگورہیں گے۔

انتقال کی وجہ بتاتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ ” آپ سب جانتے ہیں میری اہلیہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں، انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور ان کا انتقال ہوگیا، اللہ تعالیِ نے انہیں 27ویں رمضان کو انہیں اپنے پاس بلا لیا ” ۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ” آپ کی بہت محبت اور پیار ملا، میرے چاہنے والوں اور فنکار برادری سب نے اظہار افسوس کیا۔ مذکورہ ویڈیو تمام مداحوں کاشکریہ ادا کرنے کیلئے ہے، میرے بچے آپ کے لیے دعا گو ہیں اورہمیشہ رہیں گے، ہم نے ہمیشہ ملک کیلئے کام کیا اورپزیرائی پائی ”۔

مداحوں کے ساتھ اپنے جذبات شیئرکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں کہ کب اختتام کو پہنچ جائے۔

عارف لوہار نے اپنے چاہنے والوں سے والد اور اہلیہ کے ایصالِ ثواب کیلئے درود پاک پڑھنے اور دُعا کرنے کی درخواست کی۔

ویڈیو کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ عنقریب آپ کو آن اسکرین کام کرتا ہوا نظر آوں گا۔ ہمیں دعاوں میں یاد رکھیے گا۔

جگنی سے عالمگیرشیرت پانے والے لیجنڈری لوگ گلوکار عالم لوہار کے صاحبزادے عارف لوہار یہ فن اپنے صاحبزادوں میں بھی منتقل کررہے ہیں ۔

عارف لوہارگلوکاری کے علاوہ تقریبا 20 فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube