Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

کراچی میں شوبز شخصیات کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

SAMAA | - Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کراچی پریس کلب پرہونے والے احتجاج میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی، جہاں شہریوں کے ساتھ ساتھ اداکاروں نے بھی اسرائیل مخالف پلے کارڈز بلند کئے۔

اسرائیل کے مظالم کے خلاف کراچی میں ہونے والے احتجاج میں اداکارہ منشا پاشا ، ہاجرہ یامین ، نادیہ حسین ،ہانیہ عامر ، کبریٰ خان ، آمنہ الیاس صنم جنگ ، انوشے اشرف ، شازیہ وجاہت اور اداکار علی رحمان سمیت دیگرمعروف شخصیات فلسطینیوں کی حمایت میں لکھے پلے کارڈزاٹھا کر مظاہرے میں شریک ہوئیں۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں فریحہ الطاف کا کہنا تھا کہ فلسطینوں پر ہونے والی بربریت کے خلاف ہم سب کو اور ہماری حکومت مذمت کرنے کی ضرورت ہے ۔

احتجاج میں شریک اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اتنی عوام کو ایک ساتھ دیکھ اچھا لگا۔

انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ان مظاہروں سے دنیا بھر کے ممالک پر دباؤ ہوگا کہ وہ غزہ میں جاری مظالم کو روکیں ۔

اداکارہ کبریٰ خان نے شدید گرمی کے باوجود فلسطینیوں کے حمایت کیلئے احتجاج میں آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

شوبز ستاروں نے نہ صرف احتجاج میں شرکت بلکہ سوشل میڈیا پر بھی فلسطین کی حمایت میں پوسٹ کی ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube