Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

میاخلیفہ نے گال گوڈٹ کو”نسل کش باربی” قراردے دیا

SAMAA | - Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

لبنانی نژاد امریکی سابق اسٹار میا خلیفہ نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین کشیدگی کے معاملے پراسرائیلی اداکارہ گال گوڈٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

گال گوڈٹ فلم ” ونڈر وومن ” کی مرکزی اداکارہ تھیں، اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں میا نے لکھا کہ ہمیں ویساکردار چاہیے تھا نہ کہ نسل کُشی کرنے والی باربی۔

گال نے چند روز قبل کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ” میرا دل ٹوٹ چکا ہے، میرا ملک حالت جنگ میں ہے ، مجھے اپنے لوگوں ، فیملی، اوردوستوں کی فکر ہے”۔

اداکارہ نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے قطع نظر مزید لکھا کہ برائی کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اسرائیل کو بھی آزاد ومحفوظ قوم کی حیثیت سے جینے کا حق ہے اور اس کےپڑوسیوں کو بھی یہی حق حاصل ہے”۔

گال گوڈٹ کو اس پوسٹ پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، 2005 سے 2007 تک اسرائیلی ڈیفینس فورس میں بھی خدمات سر انجام دینے والی اداکارہ کو پاکستانی اداکاروں مرزا گوہررشید اور عثمان خالدبٹ نے بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

گوہر رشید نے اداکارہ کو یاد دلایا کہ یہ اسرائیل ہی ہے جس نے جنگ کے حالات پیداکیے جبکہ عثمان خالد بٹ نے انہیں اخبار پڑھنے کا مشورہ دیا۔ سابق الجزیرہ کے منیجنگ ایڈیٹر نے ریمارکس دیے کہ اسرائیل خود جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے ۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں اب تک 213 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 61 بچے بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube