Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

نوشین شاہ کےساتھ رنجش:سوال یاسرنے خودپوچھنےکیلئےکہاتھا

SAMAA | - Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ڈائریکٹرندیم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی میں بن بلائے مہمان سے متعلق سوال پرنوشین شاہ کا نام لینے والے اداکار یاسرحسین نے میزبان واسع چوہدری سے یہ سوال خود پوچھنے کیلئے کہا تھا۔

واسع چوہدری نے فروری 2021میں اپنے پروگرام” گھبرانا منع ہے ” میں یاسرسے کسی ایسی شخصیت کا نام بتانے کو کہا تھا جو ان کی شادی میں بغیربلائے ہی پہنچ گیا ہو، یاسر کے جواب نے اداکارہ اور ان کے درمیان تنازع کو جنم دینے کے علاوہ سوشل میڈیا پرسیلیبرٹیز کے مابین بھی ایک نئی بحث چھیڑدی تھی۔

ندا یاسرکے عید پروگرام میں شریک ڈائریکٹرندیم بیگ نے کہاکہ یاسرکےمیک اپ کے دوران میرا اسسٹنٹ ان سے پوچھنے گیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ کچھ شامل کیا جائے ،جس پریاسر نے اسے کہا کہ مجھ سے یہ سوال پوچھا جائے کہ میری شادی میں کون بن بلائے شریک ہواتھا۔

ندیم بیگ کے مطابق ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یاسر نوشین شاہ کا نام لیں گے۔ بعد ازاں واسع چوہدری کو بھی شومیں ایسا سوال پوچھںے پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تصویر: ریویواٹ

یاسرنے بتایا تھا کہ انہوں نے 170 مہمانوں کی فہرست بنائی تھی مگر تقریب میں 200 سے زائد مہمان شامل جن میں اداکارہ نوشین بھی شامل تھیں۔

بعد ازاں نوشین شاہ نے یاسر حسین کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے خود فون پر انہیں شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی اور انہیں یاسرسے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی۔

نوشین شاہ کے دعوے کے بعد یاسرنے انسٹاگرام اسٹوریز میں کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جھوٹے ہیں تو انہیں شو میں بلانے والا شخص بھی جھوٹا ہے، ان کی باتوں کو مزے سے سننے والے بھی جھوٹے ہیں اور ان کے بیان پر خبریں لکھنے والے بلاگرز بھی جھوٹے ہیں۔

اداکار نے لکھا تھا ” اس حمام میں سب ننگے ہیں ریٹنگ بڑھانے کے لیے ریپڈ فائر جیسا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔ ان کے پاس اب بھی شواہد موجود ہیں اور اگر نوشین شاہ اجازت دیں تو وہ تمام میسیجز اور آڈیوز سامنے لے آئیں گے جن میں اداکارہ شادی کا مقام بتانے کے لیے زور ڈال رہی ہیں۔

یاسرنے اپنے اور نوشین شاہ کے جھگڑے کا مزہ لینے والے افراد کے لیے بھی پیغام لکھا کہ اگر لوگوں کو ’کافی ود کرن‘کی کاپی دیکھنے کا اتنا ہی شوق ہے تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں۔

ندیم بیگ کے انکشاف کے بعد فی الحال یاسرحسین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، دیکھتے ہیں کہ اداکار اپنے دفاع میں کیا کہتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube