Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

ساس، بیوی، سالی اورداماد کیلئےعیدی ریٹ

SAMAA | - Posted: May 14, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: May 14, 2021 | Last Updated: 5 months ago

تصویر: نعمان اعجاز/انسٹاگرام

عید اور عیدی کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن کس کو کتنی عیدی دینی چاہیے یہ آپ کو بتا رہے ہیں اداکار نعمان اعجاز۔

سوشل میڈیا پراکثروبیشتردلچسپ پوسٹ شیئرکرنے والے اداکار اس بار ” عیدی لسٹ ” لیکرآئے ہیں جسے دیکھ کرآپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ بٹوے میں سے کتنی رقم نکالنا چاہیے۔

انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں نعمان اعجاز نے لکھا ” رواں سال کیلئے عید کے نرخ ”۔

اداکار نے منگیتر کیلئے 5 ہزار اور بیوی کو غالبا گھرکی مرغی گردانتے ہوئے صرف 500 روپے عیدی تجویزکی، اورسالی کے نخروں سے پیشگی آگاہ کرتے ہوئے لکھا ” سالی ہزار روپے لیکن ضدکرے تو 500 روپے اور”۔

عیدی کی اس فہرست میں سالے کیلئے 200 روپے تجویز کیے گئے ہیں، تاہم ضد کی صورت میں 20 روپے بڑھائے جاسکتے ہیں۔ داماد کو عیدی بھی کیٹگری دیکھ کردینی ہے، نئے دامادکو 2 ہزار روپے عیدی جبکہ پُرانے کو صرف دعائیں دے کرہی کام چلا لیاجائے گا۔

گو اداکارکو ابھی بہوبھگتانے کاتجربہ تونہیں لیکن یہاں بھی انہوں نے مفت کاخوب مشورہ دیتے ہوئے لکھا ”بہو نئی ایک ہزار ، پُرانی سے ناراض ہوکرپیسے بچائیں ”۔

انہوں نے بیٹے کیلئے 300 جبکہ بیٹی کیلئے 500 روپے عیدی تجویز کی، ساتھ ہی پوسٹ کے اختتام پربھانجا، بھانجی اور بھتیجا، بھتیجی کیلئے بھی 500 روپے عیدی تجویز کی گئی ہے۔

اس چُلبلی پوسٹ کے اختتام پر اداکار نے سب کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube