Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

راکھی ساونت کی سلمان خان کو وزیراعظم بنانے کی خواہش

SAMAA | - Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 4 months ago

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہاہے کہ وہ بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اور سونو سوڈ کو بھارت کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان اور سونو سود کو بھارت کا وزیر اعظم بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران اداکار امیتابھ بچن اور اکشے کمار بھی عوام کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

راکھی نے مزید کہا کہ بھارت میں کرونا کی صورتحال کو دیکھ کر ان کا دل رو رہا ہے ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزراء لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے صرف تقریریں کر رہے ہیں، اس وقت ملک کو بیڈ ، آکسیجن اور ویکسین کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 22.7 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube