مددکا منتظر35 سالہ بھارتی اداکار چل بسا

SAMAA | - Posted: May 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: May 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انڈیاڈاٹ کام

بھارت میں کرونا کی تشویشناک صورتحال سے 35 سالہ اداکارو یوٹیوبرراہول وہرہ بھی جان کی بازی ہارگئے۔

راہول نے اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث ایک مایوس کن پوسٹ کی تھی جو ان کے انتقال کے بعد سوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہے۔

انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق رائٹروڈائریکٹراروند گوہر نے فیس بک پوسٹ میں راہول کے انتقال کی تصدیق کی۔اروند کے مطابق ” گزشتہ روز راہول نے بتایا تھا کہ اگر بہترعلاج میسر ہوتا تو میری زندگی بچ سکتی تھی”۔

موت سے قبل کی جانے والی آخری فیس بک پوسٹ میں اداکار نے لکھا تھا ” مجھے بھی ٹریٹمنٹ اچھا مل جاتا تو میں بچ جاتا، تمہارا راہول وہرہ”۔

اداکار نے اس پوسٹ میں اپنانام،عمر، اسپتال کانام، بیڈ نمبر، فلور، پتہ لکھتے ہوئے مزید کہا تھا ”جلد جنم لوں گا اور اچھا کام کروں گا، اب ہمت ہارچکا ہوں ”۔

اس مایوس کن پوسٹ کے علاوہ گزشتہ ہفتے راہول نے ایک اور فیس بک پوسٹ میں آکسیجن سلنڈرکی عدم دستیابی کا بتاتے ہوئے مدد مانگی تھی ۔

اداکار نے لکھا تھا ” میں کووڈ پازیٹو ہوں، لگ بھگ 4 دن سے اسپتال میں داخل ہوں لیکن کوئی ریکوری نہیں ۔ کیا کوئی ایسا اسپتال ہے جہاں آکسیجن بیڈ مل جائے، کیونکہ یہاں میرا آکسیجن لیول مسلسل ڈاؤن جارہا ہے اور یہاں کوئی دیکھنے والا نہیں”۔

راہول نے مزید لکھا ”میں بہت مجبور ہوکر یہ پوسٹ کر رہا ہوں کیونکہ گھروالے کچھ سنبھال نہیں پارہے ”۔

اداکار کا تعلق اترکھنڈ سے تھا اوران کی اصل وجہ شہرت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تھی۔

بھارت میں کرونا کی تشویشناک لہر کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں سے روزانہ کی بنیادپر لاکھوں کیسزرپورٹ ہونے کے علاوہ ہزاروں اموات ہورہی ہیں۔ 2 ہفتوں کے دوران 16 اداکار بھی اس جان لیوا وائرس کے باعث چل بسے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube