Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

گھرتوآؤ:خود کونہ پہچاننے پرثانیہ کی شعیب کودھمکی

SAMAA | - Posted: May 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: May 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

ثانیہ مرزا ملک نے پاکستان گیم شو میں براہ راست کال آنے پر سب کو حیران کردیا۔ شو میں ان کے شوہر   شعیب ملک اور اداکار ہمایوں  سعید مہمان تھے۔

ثانیہ مرزا نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران پاکستانی گیم شو میں کال کر کے سب کو حیران کردیا۔

ثانیہ کی کال کے پُرمزاح لمحات اے آر وائی ڈیجیٹل کی جیتو پاکستان لیگ کے دوران دیکھنے میں آئے، جہاں ثانیہ کے شوہر کرکٹرشعیب ملک اور اداکار ہمایوں سعید میزبان تھے۔

شعیب کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار نے کال پراپنے نام کے ساتھ تعارف کروایا تاہم اس کے باوجود آغاز میں شعیب ان کی آواز کو پہچان نہیں سکے۔

شعیب کے چہرے کے تاثرات اس حوالے سے سب کچھ بتارہے تھے، کرکٹر نے بعد ازاں ثانیہ کی جانب سے خود کو نہ پہچاننے کی نشاندہی پرمزاحیہ انداز میں کان پکڑکر معافی بھی مانگی۔

فہد مصطفیٰ نے لقمہ دیا کہ” بیگم چاہے بارڈرکے اس پار کی ہو، کان پکڑوا ہی دیتی ہے”۔

ثانیہ نے کال کے دوران شو کے حوالے سے اپنے تاثرات کااظہار کرنے کے علاوہ اپنے نصف بہترکیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا جو شومیں ہارنے کی جانب جارہے تھے۔

فہد مصطفیٰ نے ثانیہ سے شعیب کیلئے کچھ کہنے کیلئے کہا جس پرکال ختم کرنے سے پہلے ثانیہ نےدلچسپ انداز میں شعیب سے کہا ” گھرتوآؤ”۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube