اذان سمیع خان کے نئے گانے میں ماہرہ خان کی انٹری

SAMAA | - Posted: May 6, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: May 6, 2021 | Last Updated: 3 months ago

موسیقار و گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے پہلے البم کے دوسرے گانے کا ٹیزر ریلیز کردیا ۔

اذان سمیع خان کے پہلے البم کا ٹائٹل سانگ فروری کے آخری ہفتے میں ریلیزکیا گیا تھا۔ تاہم اب البم کا دوسرا گانا ’تو‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا ۔

گلوکار نے اپنے گانے ’تو‘ کا 30 سیکنڈ پر مبنی ٹیزر جاری کیا ہے جس میں گلوکار کے ساتھ معروف اداکارہ ماہرہ خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

البم میں میں تیرا، جادو نگری، ماہیا، ڈھولنا،عاشقی، میرے سجنارے سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔

اس سے قبل ان کی میوزک البم کے ٹائٹل ٹریک ‘میں تیرا’ نے ریلیز کے ایک ماہ بعد نیا ریکارڈ بنالیا تھا جسے یوٹیوب پر ایک ماہ کے دوران 5 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube