Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

جعلی اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں،عمران اشرف

SAMAA | - Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 5 months ago

 

اداکار عمران اشرف نے مداحوں کو یہ بتانے کیلئے ویڈیو شیئر کی ہے کہ ان کا اصل ٹوئٹر اکاونٹ کون سا ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بنانے کا ایک مقصد ہے، بہت سے لوگوں کو شبہات ہیں کہ ٹوئٹر ہینڈل “آئی ایم عمران اشرف “ میرا آفیشل اکاونٹ ہے یا نہیں۔ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا تھا کہ یہ میرا اصل اکاونٹ ہے۔

اس سے قبل ایک ٹوئٹر صارف نے اداکار کے نام سے ایک جعلی اکاونٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے عمران اشرف سے کہا تھا کہ وہ اپنے اصل اکاونٹ کے حوالے سے بتائیں۔

عمران اشرف نے اسی حوالے سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ویڈیو کا اختتام ڈرامہ سیریل “رانجھا رانجھا کردی “ میں اپنے کردار بھولا کے مقبول ترین ڈائیلاگ سے کرتے ہوئے کہا “ یہ میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں “۔

عمران خان کا آن ائرڈرامہ “رقص بسمل” ہے جس میں ان کے مقابل اداکارہ سارہ خان ہیں ۔ ڈرامے کی کہانی ہاشم ندیم کی تحریر کردہ ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مئی اور جون 2018 میں ٹوئٹر نے 70ملین سے زائد صارفین کے جعلی اکاؤنٹس معطل کردیے تھے۔

فیس بک نے بھی 2019 میں تقریباً ایک اعشاریہ 3 بلین جعلی اکاؤنٹس ختم کردیے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube