دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ کرونا کا شکار

SAMAA | - Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 5 days ago
Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 5 days ago

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ کرونا وائرس کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور ان کے اہل خانہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ بنگلور میں اپنی والدہ کے گھر پر ہی ہیں۔

گذشتہ روز دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کرونا وائرس کے باعث بنگلور کے اسپتال میں داخل کیے گئے تھے جب کہ اداکارہ کی والدہ اور بہن میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

دپیکا پڈوکون کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube