Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

کیاآپ جانتےہیں ایمن سلیم نےکون سا عالمی ریکارڈ بنایا تھا؟

SAMAA | - Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ان دنوں مقبول ڈرامہ چپکے چپکے میں نظر آنے والی اداکارہ ایمن سلیم ماضی میں عالمی ریکارڈ بھی بناچکی ہیں ۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ ایمن نے سلیم کو معروف کامیڈین عُمر شریف کے پروگرام ’دی شریف شو‘میں بلایا گیا تھا ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شریف سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن سلیم نے بتایا تھا کہ وہ گنیز بک آف ورلڈ کا عالمی ریکارڈ توڑ چکی ہیں، یہ ایک ایسا عالمی ریکارڈ تھا جس میں 18 افراد ایک ساتھ 5 سیکنڈز کے لیے اسمارٹ کار میں بیٹھے تھے۔

اداکارہ نے عمر شریف کو بتایا تھا کہ جب اُنہوں نے یہ عالمی ریکارڈ دیکھا تو اُنہوں نے اس ریکارڈ کو توڑنے کا سوچا اور پھر اُنہوں نے 18 لڑکیاں جمع کیں اور پھر وہ اُن 18 لڑکیوں کے ہمراہ اسمارٹ کار میں 10 سیکنڈز تک بیٹھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس طرح وہ یہ عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئیں، پچھلے ریکارڈ میں 18 افراد تھے جبکہ ایمن سلیم نے جو ریکارڈ قائم کیا اُس میں 19 لڑکیاں تھیں۔

اداکارہ ایمن سلیم نے رمضان المبارک میں شرور ہونے والے ڈرامہ ’چُپکے چُپکے‘سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے ۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube