Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

اقراء عزیزکی ‘گود بھرائی’کی تصاویرسوشل میڈیاپروائرل

SAMAA | - Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

تصاویر: یاسرحسین/انسٹاگرام

اداکارہ اقراء عزیز اور یاسرحسین نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ جلد پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

اس جوڑی نے انسٹاگرام پراقراء کی گود بھرائی کی رسم کی دلکش تصاویر اپنے فالوورز کیلئے شیئرکیں جو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہیں۔

اقراء نے یاسرکے ساتھ تصویرشیئرکی جس میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ امید سے ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ ان کے یہاں بچے کی پیدائش جولائی 2021 میں متوقع ہے۔

یاسر نے بھی خوبصورت تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ” اللہ ہمیشہ ہی ہم پر مہربان رہا ہے اور اس بار تو اس کی کرم نوازی بےمثال ہے۔ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، الحمد اللہ ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں گے ”۔

ایک اورتصویرکے کیپشن میں گود بھرائی کے ٹائٹل کے ساتھ اقراء نے لکھا ” اس خوبصورت سفرمیں آپ ہمیشہ سے ہی ایک حیرت انگیز پارٹنر رہےہیں، آپ کو میرا بنانے کیلئے میں اللہ کی انتہائی شکرگزار ہوں ”۔

اقراء نے بتایا کہ یاسر ان کی غذا ، آرام اور موڈ سمیت تمام چیزوں کا انتہائی خیال رکھ رہے ہیں اور وہ ایک ایسے آدمی کے ساتھ اپنی فیملی کا آغاز کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ خوش ہیں۔

یاسراوراقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

اقراء کا آن ائر ڈرامہ سیریل ” رقیب سے” ہے جسے ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار بی گل نے تحریر کیااورہدایتکار کاشف نثارہیں۔ اقراء کے علاوہ نعمان اعجاز، فریال محمود ، حدیقہ کیانی اورثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ حدیقہ کیانی نے اس ڈرامے سے ایکٹنگ ڈیبیو کیا۔

اس کے علاوہ جیو ٹی وی سے آن ائرہاشم ندیم کا تحریر کردہ ” خدا اور محبت” بھی ناظرین میں انتہائی مقبول ہے جس میں اقراء کے مقابل فیروزخان ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube