Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

میرااُمیدسے ہونا خبربن گیا لیکن۔۔۔ یاسرہ رضوی کا اظہار ناراضگی

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 5 months ago

اداکارہ یاسرہ رضوی کے امید سے ہونے کی خبریں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل رہیں۔ یاسرہ نے اس حوالے سے قدرے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں شکوہ کیا ہے کہ ” ہمارے ملک میں خبرکے قابل یہ بات ہے کہ میں حاملہ ہوں ”۔

دراصل چند روز قبل یاسرہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویرشیئرکی تھیں جس میں وہ گود میں اسکرپٹ رکھے سوچ وبچار میں مصروف ہیں، دوسری تصویرمیں وہ مانیٹر کا انتظار کررہی ہیں۔

گو یاسرہ کے کیپشن سے یہ بات واضح تھی کہ وہ معروف رائٹربی گل کے لکھے گئے کسی پراجیکٹ کو ڈائریکٹ کررہی ہیں لیکن دیکھنے والوں کی نظر نہ توان کے اسکرپٹ پرگئی نا ہی کیپشن یا مانیٹرپر، بلکہ اداکارہ کی جسمانی ساخت میں نمایاں تبدیلی دیکھتے ہوئے یہ خبرفورا سُرخی بن گئی کہ وہ امید سے ہیں۔

اس خبرپرردعمل ظاہر کرتے ہوئے یاسرہ نے لکھا کہ میرا حاملہ ہونا خبربن گیا لیکن کسی کی توجہ اس جانب نہیں گئی کہ میں اپنی زندگی کا اب تک ملنے والا سب سے اہم اسکرپٹ ڈائریکٹ کررہی ہوں۔

انہوں نے لکھا ” حقیقی معنوں میں ہم ایک ایسی قوم ہیں جو شادی اور بچے پیدا کرنے کی خبروں کے پیچھے پاگل ہے ”۔

یاسرہ کے معروف ڈراموں میں من کے موتی، داغ ، ڈنک سمیت دیگرشامل ہیں جبکہ انہیں عاصم عباسی کی ویب سیریز ” چڑیلز” میں اہم کردار کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔ چڑیلز کو بھارتی اسٹریمنگ سائٹ زی 5 گلوبل پر نشرکیا گیا تھا۔

یاسرہ کی شادی جنوری 2017 میں عبدالہادی سے ہوئی تھی جو عمر میں ان سے 10 سال چھوٹے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube