Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

فی البدیہہ گفتگو پرملکہ رکھنےوالےمنور ظريف

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago

شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے اداکار منور ظریف کو ہم سے بچھڑے پينتاليس برس بيت گئے۔

انیس سوچالیس میں گوجرانوالہ میں پیداہونے والے منور ظریف کےکئی کامیڈی رول ایسےتھے جن کا تصورکرکے فلم بين آج بھی بےاختيارہنسنےلگتے ہيں ۔

منورظريف نےاپنےفني سفرکا آغاز1961 ميں فلم ”ڈنڈیاں” سےکيا،انہوں نے سولہ سال کے دوران 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے ۔

منورظریف نےبطورہیروخود پہ فلمائے جانے والوں گیتوں کو بھی مزاحیہ انداز دے کرہمیشہ کے لئے یادگاربنادیا۔

منورظریف کی مشہورفلموں میں نوکر ووہٹی دا۔۔خوشیا۔۔میرا ناں پاٹے خان اوربنارسی ٹھگ شامل ہیں۔

برجستہ مزاح اورفی البدی گفتگو پرملکہ رکھنےوالےمنور ظريف 29 اپريل 1976کواس جہان فاني سےکوچ کرگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube