Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

امجدصابری کی پانچویں برسی پربیٹیوں کےجذباتی پیغام

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فائل فوٹو

معروف قوال امجد صابری کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کی صاحبزادیوں نے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی پیغام شیئرکیے ہیں۔

بڑی صاحبزادی حورین نے انسٹاگرام پر والد کی چند یادگار تصاویرشیئرکرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے دل والے ایموجیز کے ساتھب کیپشن میں لکھا ” اورآج پھر وہ دن آ گیا ”۔

والد سے جذباتی وابستگی ظاہر کرنے والی حورین نے لکھا ” 5 سال ہوگئے ہیں اور مجھے ابھی تک یقین نہیں آتا، آپ کی کمی محسوس ہوتی ہے، ہم جتنا اپنی زندگی میں مصروف ہوجائیں ، نامکمل ہونے کا احساس ہمارے ساتھ رہتا ہے ”۔

چھوٹی بیٹی پریسا صابری نے بھی انسٹاگرام پر والد کے ساتھ تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” بابا، مجھے وہ تمام حسین لمحات یاد ہیں جو آپ کے ساتھ گُزارے تھے، آپ سے بات کرنے کا ایک موقع مل جائے تو میں آپ کو بتاؤں کہ آپ میرے اور باقی سب کے لیے کس قدراہم ہیں”۔

پریسا نے بھی حورین کی طرح والد کے دنیا سے جانے کوناقابل یقین قراردیتے ہوئے لکھا کہ میں نے ایک طویل عرصے سے آپ کی آواز نہیں سُنی۔ آپ کے بغیر زندگی گُزرنا بہت مشکل ہے اوریہ 5 سال ہم سب کیلئے انتہائی تکلیف دہ رہے ہیں۔ ہم آپ کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں اور آپ میرے سب سے اچھے دوست تھے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22جون 2016 کو ماہ رمضان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ ان کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

امجد صابری کی صاحبزادی حورین ٹک ٹاکر ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube