Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

امتحانات منسوخ ہونے پر عاصم اظہر کی طلبہ کو مبارکباد

SAMAA | - Posted: Apr 28, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Apr 28, 2021 | Last Updated: 5 months ago

حکومت کی جانب طلبہ کے امتحانات ملتوی کرنے پر گلوکار عاصم اظہر نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’مبارک بچوں، اب خدا کا واستہ ہے پارٹیز اور تقریب بھی منسوخ کرنا اپنے اور اپنے گھر بیٹھنا جب کرونا ختم نہیں ہوتا ‘۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ طلبہ کے مستقبل کے لیے امتحانات لے رہی ہے، اگر طلبہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تو اُن کا کونسا مستقبل باقی رہے گا؟ اس مقام پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت نے اس سال امتحانات لینا اپنی انا پر لے لیا ہے۔

آج وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک بھر میں تمام امتحانات 15 جون تک منسوخ کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے لے کر 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوں گے اور میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مئی میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ مئی کے تیسرے ہفتے میں حالات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد امتحانات کے شیڈول کا فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے امتحانات منسوخ کرنے کے بارے میں غور کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube