Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

بھارت کیلئے پاکستانیوں کی ہمدردی نےشنیرا اکرم کو جذباتی کردیا

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 6 months ago

کرونا کی بدترین صورتحال سے نبرد آزما بھارت کیلئے پاکستانیوں کے انسانی ہمدردی اور جذبہ خیر سگالی کے پیغامات نے شنیرا اکرم کو بھی جذباتی کردیا۔

لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی سے متاثر ہوکر ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’کیا کرونا وائرس کی مہلک وبا کی طرح کوئی اور ایسی چیز ہے جو پاکستان اور بھارت کے مابین اتحاد قائم کرسکیں، انشاءاللہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب دونوں میں اتحاد ہو‘۔

شنیرا اکرم نے پاکستانیوں کی جانب سے بھارت کےلیے بنائے کیے گئے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں ہرطرف بھارتی شہریوں کےلیے ہمدردانہ پیغامات چل رہے ہیں‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا نے لکھا کہ ’مشکل گھڑی میں بھائی ہمیں پکارو، ہم ساتھ مل کر لڑیں گے‘۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کا استعمال کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube