Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

فلک شبیر اور سارہ خان کی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago

گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی شادی گذشتہ برس ہوئی تھی دونوں نے اپنی شادی کے تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو اپڈیٹ رکھا تھا ۔

حال ہی میں بی بی سی کو انٹرویو میں اداکارہ سارہ خان نے بتایا کہ ان کی فلک سے ملاقات کیسے ہوئی انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ایک برائڈل فیشن ویک کے دوران ان کی فلک سے ملاقات ہوئی تھی جہاں فلک نے انھیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

سارہ نے بتایا کہ اس وقت تو میں نے نہ کر دی لیکن پھر فلک سارہ کے والد کے پاس ان کا ہاتھ مانگنے پہنچ گئے۔

ان کا کہناتھا کہ میری شادی کسی بھی عام گھر کی لڑکی جیسی ہی تھی کیونکہ یہ میرے ابو کی پسند تھی، مجھے منانے میں بھی میرے والد کا اہم کردار تھا اور پھر والدین ہمیشہ آپ کے لیے اچھا ہی سوچتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ میرا شوہر بھی فلک جیسا ہو تو تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میری بہنوں کا شوہر بھی فلک جیسا ہو۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube