ڈرامہ ”چُپکے چُپکے”کی مشی کس معروف کرکٹرکی بیٹی ہیں؟

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

تصویر: ایمن سلیم/انسٹاگرام

رمضان المبارک میں ہم ٹی وی کے خصوصی ڈرامہ سیریل ” چُپکے چُپکے ” سے ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم ماضی کے معروف کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

ایمن سلیم ڈرامے میں مشی نامی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں جوعینک کی وجہ سے پریشان حال رہتی ہے لیکن ساتھ ہی صاف گو اور ہربات منہ پرکہہ دینے والی ہے۔

 ان کے والد سلیم یوسف 80 کی دہائی میں نامور وکٹ کیپر بلے بازوں میں میں سے تھے۔ انسٹااکاونٹ کا جائزہ لیں تو ایمن نے والد کے ساتھ محبت کااظہارکرتے ہوئے کئی دلکش تصاویر شیئرکی ہوئی ہیں۔

ایمن کی والدہ شیریں سلیم فیشن ڈیزائنرہیں اوراپنے نام سے چلائی جانے والی ان کی برانڈ کی کری ایٹو ڈائریکٹرایمن خود ہیں۔

اس ڈرامے میں ایمن کے مقابل کامکس بائی ارسلان (سی بی اے) سے شہرت حاصل کرنے والے یو ٹیوبر ارسلان نصیر ہیں اور سوشل میڈیا پران دونوں کی کمیسٹری کو پسند کرتے ہوئے میمز بھی بنائی جارہی ہیں، جنہیں پسند کرنے والی ایمن نے خود کوسراہنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

ڈرامہ سیریل ” چُپکے چُپکے ” سُپرہٹ قرارپانے والے رمضان ڈرامہ سیریل ” سُنو چندا ” کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری نے تحریرکیا ہے جبکہ ہدایتکار دانش نواز ہیں۔

کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، عائزہ خان، میرا سیٹھی ، اسماءعباس ، علی سفینہ ، اور دیگر شامل ہیں۔ ایمن سلیم کے علاوہ ” کامکس بائی ارسلان (سی بی اے) ” سے شہرت حاصل کرنے والے یو ٹیوبر ارسلان نصیر نے بھی اسی ڈرامے سے اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کیا ہے۔

ڈرامہ 2 خاندانوں کی کہانی ہے جو ایک دوسرے کے رشتہ دار ہونے کے علاوہ پڑوسی بھی ہیں۔ دونوں فیملیزکی دادیوں کے پاس جو آپس میں سوکن ہیں، کبھی نہ ختم ہونے والے گلے شکوے ہیں لیکن ان کے پوتے پوتیاں ذرا ہٹ کر سوچتے ہیں۔ ڈرامہ محبت، نفرت، حسد، دوستی ،رومانس اور مزاح سے بھرپور ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube