Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

کرونا میں مبتلا اداکارہ سنبل شاہدوینٹی لیٹرپرمنتقل

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فائل فوٹو

کرونا کا شکار ہونے والی اسماء عباس اور بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کو وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا، اسماء عباس نے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے۔

انسٹاپوسٹ میں سنبل کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے اسماء نے لکھا ” میری پیاری باجی وینٹی لیٹرپرہیں ، ان کی جلد واپسی کیلئے دُعاکریں ”۔

اسماء عباس کے مداحوں نے ان کی پوسٹ پرکیے جانے والے تبصروں میں سنبل کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگوہوتے ہوئے نیک خواہشات بھیجیں۔

تقریبا 12 روز قبل بشریٰ نے سنبل میں کرونا کی تشخیص کی اطلاع دیتے ہوئے انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا ” میری پیاری بہن ان دنوں کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں، پلیز ان کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کریں، 4 چاند سلامت رہیں”۔

یہاں 4 چاند سے مراد بشریٰ اور ان کی دیگر3 بہنیں اسماء عباس، نیلم نشیر اور سنبل شاہد ہیں، یہ چاروں فنون لطیفہ سے وابستہ ہیں۔

متعدد ڈراموں میں اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی سنبل شاہد نےحال ہی میں اے آروائی کے ڈرامہ سیریل ” نند” میں نظرآئی تھیں جبکہ اس سے قبل انہوں نے اے پلس سے نشرکیے جانے والے ڈرامے” جی ٹی روڈ” میں کام کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ اسماء عباس بھی تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube