Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

کرونا وائرس کے باعث بھارتی اداکار انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار کشور نندلاسکر کرونا وائرس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 81 اداکار کو دو ہفتے قبل کرونا وائرس ہوا تھا جس کے بعد ان کی حالت بگڑتی گئی اور آج وہ انتقال کرگئے۔

کشور نندلاسکر نے متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان میں واستو، سنگھم، جس دیش میں گنگا رہتا ہے، سمبا وغیرہ شامل ہیں۔

فلم واستو میں ان کے کردار کو کافی پذیرائی ملی تھی جبکہ گووندا کے ساتھ فلم ‘جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ میں انہوں نے ’سناٹا‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube