بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پاکستانی ریپر کی متعرف ہوگئیں

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پاکستانی ریپر محمد شاہ کی بنائی جانے والی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

پاکستانی ریپر محمد شاہ نے عالیہ کے ٹائٹل سے بنائی گئی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں محمد شاہ نے حوالے کے طور پر عالیہ کی فلموں کے مختلف سین بھی شامل کیے۔

ویڈیو میں ریپر بھارتی اداکارہ کو قریب آنے لیکن وباء کے باعث زیادہ قریب نا آنے کا کہہ رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ عالیہ بھٹنے محمد شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’بہت ہارڈ ‘عالیہ کے جواب پر ریپر کی جانب سے بھی ان سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

ویڈیو پر پاکستانی اداکار یاسر حسین نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یار واقعی بہت ہارڈ اور آئیڈیا تو سالڈ ہے ‘۔

خیال رہے کہ محمد شاہ اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر پر بھی 3 ویڈیوز بنا کر انھیں بھی اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube