کامیڈی کنگ عمر شریف 66 برس کے ہوگئے

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

سن 1980 میں کیسٹ کے ذریعے پہچان بنائی

اسٹیج کے بے تاج بادشاہ اورلیجنڈری فنکارعمرشریف آج اپنی 66 ویں سالگرہ منا رہے ہيں۔

کراچی میں پیدا ہونے والے فنکار 19اپریل 1955 کو لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔

عمر شریف کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔

اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف ملک میں بلکہ بھارت  سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

عمر شریف کو جنوبی ایشیا کے کنگ آف کامیڈی کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube