عامر لیاقت لائیو پروگرام میں گرگئے، ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

قومی اسمبلی کے رکن اور معروف میزبان عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے گرگئے ۔

عامر لیاقت حسین ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں، تاہم ٹرانسمیشن میں مدعو کی گئی مہمان ایتھلیٹ اور سابق چیمپیئن نسیم حمید کے ساتھ انہوں نے دوڑ لگائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت جیسے ہی دوسرے راؤنڈ کیلئے مڑے تو ان کے پاؤں آپس میں الجھ گئے اور وہ فرش پر گھٹنوں کے بل گر پڑے، گرنے کے باوجود عامر لیاقت ریس جیت گئے تاہم ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت رمضان ٹرانسمیشن کے پروگرامز کے حوالے سے کافی مقبول میزبان ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube