Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

اداکارہ شہزین راحت نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 5 months ago

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ شہزین راحت شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستانی ڈرامہ کیسا ہے نصیبا کی اداکارہ شہزین راحت نے گزشتہ روز اپنے نکاح کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

اداکاری کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔

اداکارہ نے شعیب لاشاری سے نکاح کیا ہے تاہم ان کے شوہر کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اداکارہ نے گزشتہ برس ڈرامہ تم ہو وجہ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اداکارہ شہزین راحت ڈرامہ نصیبوں جلی ، جیٹھانی اور گھائل سمیت دیگر ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube