سینیئرہدایتکارایس سلیمان انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان سینما انڈسٹری میں 60 اور 70 کی دہائی کے معروف ہدایتکار سیدسلیمان المعروف ایس سلیمان 80 سال کی عمر میں لاہورمیں انتقال کرگئے۔

ایس سلیمان کلاسیکل ڈانسر زریں پنا کے شوہرتھے جنہوں نے 1962 سے 1969 تک 42 فلموں میں پرفارم کیا۔ اہلیہ کے مطابق ایس سلیمان طویل عرصے سے گردوں کےعارضے میں مبتلا تھے۔

اپنے دور میں انڈسٹری کے 2 معروف ترین ہیروزسنتوش کمار اور درپن کے چھوٹے بھائی ایس سلیمان علالت کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف اوقات میں نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے۔ مرحوم کے سوگواران میں بیوہ ، ایک بیٹی اوردو بیٹے شامل ہیں۔

زریں پنا کے مطابق ان کا بڑا بیٹا بیرون ملک مقیم ہے، جس کی واپسی پر ایس سلیمان کی نماز جنازہ جمعہ 16 اپریل کو لاہور کی نجی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی ۔

ایس سلیمان نے 1961 سے 1998 کے درمیان 48 فلموں کی ہدایتکاری کی اور بعد ازاں نصف درجن کے قریب ٹی وی سیریلزکی ڈائریکشن بھی دی۔

ان کی معروف فلموں میں گلفام، باجی، لوری، آگ، محبت، انتظار، زینت ،تصویر ، اناڑی سمیت دیگرشامل ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube