Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

حکومت فنکاروں کورائلٹی کی ادائیگی کیلئے کام کررہی ہے

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Apr 13, 2021 | Last Updated: 6 months ago

تصویر:سماء ڈیجیٹل

شوبزسیلیبرٹیزکی جانب سے دوبارہ نشرکیے جانے والے ڈراموں پررائلٹی دیے جانے کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جانے کا عندیہ دے دیا گیا۔

اس حوالےسے کی جانے والی ٹویٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرفیصل جاوید نے لکھا ” دنیا کے بیشترممالک میں فنکاروں کو ان کا کام دوبارہ نشرکیے جانے پررائلٹی دی جاتی ہے، پاکستان میں ، جہاں اداکاروں کو پہلے ہی کم معاوضہ ادا کیا جاتا ہے ، وہاں مالی ساکھ یقینی بنانے کے حوالے سے کوئی قانون نہیں ہے”

فیصل جاوید نے بتایا ” میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہوں اور اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے جلد ایک جامع بل لایا جا رہا ہے”

فنکاروں کو رائلٹی ادا کیے جانے سے متعلق بحث کا آغاز اداکارہ نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو سے ہواجس میں انہوں نے ٹی وی چینلز سے پرانے ڈراموں کو دوبارہ چلائے جانے پر فنکاروں کو بھی رائلٹی اداکرنے کی درخواست کی تھی، اداکارہ کا کہناتھا کہ وہ گزشتہ 6 سال کے دوران کینسر کے علاج پر اچھی خاصی رقم کرچکی ہیں، چینل مالکان ان کے دوبارہ دکھائے جانے والے ڈراموں کی رائلٹی ادا کریں تو یہ ان کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔

اس ویڈیو کے بعد یاسرحسین، میکال ذوالفقار،عشناء شاہ سمیت کئی فنکاروں نے نائلہ کے موقف کی حمایت  کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز اٹھائی اور فنکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قوانین کا مطالبہ کیا۔

مغرب میں اداکاررائلٹی کما کراچھے انداز میں زندگی گزارتے ہیں ، جسے ٹیلی ویژن کی صنعت میں “بقایا جات ” کہا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ، 1990 کے ہٹ سٹ کام ” فرینڈز” میں کام کرنے والے اداکارو ں کو اسے دوبارہ نشرکرنے پرایک قسط کے تقریبا 10ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube