پاکستان میں مشہورکیسےہوناہے؟سیمی راحیل سےجانیے

SAMAA | - Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Apr 12, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

اداکارہ نے انسٹاپرطنزیہ وفکاہیہ ویڈیوشیئرکی

سینیئرآرٹسٹ سیمی راحیل نے سوشل میڈیا پر راتوں رات وائرل ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے سے متعلق افسوس کرتے ہوئے طنزیہ و فکاہیہ انداز میں ایک شکوہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پرویڈیو شیئرکرتے ہوئے اداکارہ نےسوال اٹھایا کہ ان لوگوں کا کیا جو 75 سال سے میڈیا انڈسٹری میں محنت کررہے ہیں؟ ان سے پیارکیاجاتا ہے، سراہاجاتا ہے لیکن وہ برانڈ ایمبیسڈر نہیں بنائے جاتے۔

ویڈیو میں شہرت اور ااس کے ارتقاء سے متعلق بات کرنے والی سیمی نے نام لیے بغیر حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو '' پارٹی ہورہی ہے '' کی مثال دیتے ہوئے اس رجحان پر افسوس کیا کہ سڑک کنارے گاڑی کے ساتھ 2 لوگوں کو آگے پیچھے کھڑا کرکے صرف یہ کہنے والے کہ وہ انجوائے کررہے ہیں، مشہور ہوسکتے ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ ادوار کی مثالیں دیتے ہوئے واضح کیا کہ پہلے لوگ ہوائی جہاز ایجاد کرنے، شاعری کرنے کیلئے مشہور ہوتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ شہرت کا تصور تبدیل ہوتا گیا۔

سیمی راحیل نے اپنے فالوورز کے سامنے بھی سوال رکھا کہ '' آپ کے خیال میں شہرت کیا ہے''، اگر مجھے بتائیں تو میں مشکور رہوں گی۔

اداکارہ نے ملک میں کرونا کی بڑھتی ہوئی شرح اور ماسک پہننے کی ہدایت پر لوگوں کے ردعمل کے حوالے سے بھی بات کی۔

گزشتہ ماہ سیمی نے ڈرامہ سیریل '' دل ناامید تونہیں '' بنانے والوں کونوٹس جاری کرنے سے متعلق پیمرا کوتنقید کا نشانہ بنایا تھا، اداکارہ نے ریمارکس دیے تھے کہ "کہانی سنانے والوں کو گولی مارو ، اچھی داستان کو اسکرین سے ہٹائیں اور مستقبل کے میڈیا پیشہ ور افراد کو یاد دلائیں کہ ہم ایک منفی ، سرزمین میں رہتے ہیں۔"

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube