جنت مرزاپاکستان کی سب سےمقبول شخصیت بن گئیں

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Apr 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا نے 14 ملین (ایک کروڑ 40 لاکھ ) فالوورزرکھنے والی پاکستان کی پہلی ٹک ٹاکرہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پرمقبول ترین شخصیت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پاکستان میں بھی انتہائی مقبول ہے اورایسا پہلی بارہوا ہے کہ کسی ٹک ٹاکرکواتنی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہو۔

ٹک ٹاک پر اتنے زیادہ فالوورز والی جنت مرزا نے سوشل میڈیا پرمقبولیت کے لحاظ سے وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے ٹوئٹر پرساڑھے 13 ملین فالوورز ہیں ۔ انسٹاگرام پرمقبولیت کی بات کی جائے تو جنت مرزا کے 21 لاکھ مداح انہیں فالو کررہے ہیں۔

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر سلو موشن اور منفرد ویڈیوز کے ذریعے پہچان بنانے والی جنت مرزا سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیت سمجھی جاتی ہیں جواب اداکاری اور ماڈلنگ کے میدان میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔

ٹک ٹاک کی بندش پرجنت مرزا کا دلچسپ ردعمل

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا جولائی 2020 میں جنت مرزا میوزک ویڈیو میں بھی انٹری سے چکی ہیں۔ “شاٰعر” کے ٹائٹل سے یہ پنجابی گانا گلوکار، گیت نگار، میوزک کمپوزو وپروڈیوسر بلال سعید نے ون ٹو ریکارڈز کے تحت جاری کیا تھا جسے سرمد قدیر نے گایا، لکھااور کمپوز کیا۔

ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی 20 سالہ جنت مرزا فلمساز سید نور کی فلم ” تیرے باجرے دی راکھی” میں بھی کام کررہی ہیں ۔

جاپان یا پاکستان؟ جنت مرزانے بتادیا

جنت مرزا گزشتہ سال جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم کچھ عرصے بعد واپس آگئیں، اب وہ اپنے شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube