پاکستانی اداکار کو 11 سال پرانی تصویر میں پہچاننا مشکل

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 1 month ago

اداکار فرقان قریشی نے اپنی 11 سال پرانی تصویر شیئر کی جس میں وہ کافی مختلف نظر آرہے ہیں۔

اداکار فرقان قریشی نے اپنے انسٹا گرام پر 11 سالہ پرانی تصویر کا آج کی تصویر سے موازنہ کیا اس تصویری کولاج میں اداکار شہزاد شیخ بھی موجود ہیں ۔

اس تصویر کو دیکھ کر فرقان قریشی کے بہت سے مداح کافی حیران ہوئے کیونکہ ان لُک میں کافی تبدیلی آئی ہے جبکہ ان کے ساتھ موجود اداکار شہزاد شیخ کو دونوں تصاویر میں تقریباً ایک جیسا ہی دیکھا جاسکتا ہے ان میں کوئی خاص تبدیلی رونما نہیں ہوئی ۔

یاد رہے کہ فرقان قریشی اور شہزاد شیخ نے 11 سال قبل ڈرامہ ڈریمرز میں ایک ساتھ کام کیا تھا اورشیئر کی گئی تصویر بھی اسی زمانے کی معلوم ہوتی ہے ۔

گزشتہ برس مقبول ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو ‘میں اداکاری کے بعد فرقان قریشی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

ان دنوں اداکار فرقان قریشی ڈرامہ رقص بسمل میں اہم (منفی) کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube