کرکٹر فواد عالم کی ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر دیکھیں

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی فلم ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کی پہلی یوٹیوب سیریز ’خودکش محبت‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

فواد عالم نے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ٹریلر کی تعریف کی جارہی ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’آنے والی اردو فلکس ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں بطور اداکار اپنے ڈیبیو کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے، اُمید ہے آپ لوگ مجھے اداکاری میں اتنا ہی پسند کریں گے جتنا آپ نے کرکٹ گراؤنڈ میں کیا‘۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹ سے اداکاری دنیا بدل گئی مگر عادت نہیں،یہاں بھی وہی ڈھٹائی ہے، وہاں دس سال انتظار کی اذیت میں گزارے یہاں خوب ہوئی پٹائی ہے وہاں ایک میچ کی گزارش تھی یہاں لڑکی کا ہاتھ مانگنے کی التجا ہے ۔

یہ سیریز پہلے سیزن میں پانچ قسطوں پر مشتمل ہوگی اور اس کے ٹریلر کے مطابق اسے رمضان میں اردو فلِکس پر دیکھا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ فواد عالم اس سے قبل ایک ڈرامے ’گھر داماد‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube