Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

ڈرامہ خدا اور محبت: فیروزخان نے مداحوں کو رُلا دیا

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2021 | Last Updated: 7 months ago

ان دنوں جہاں دیگر پاکستانی ڈرامے شائقین میں مقبول ہیں وہیں جیو ٹی وی کے ڈرامے خدا اور محبت کے سیزن 3 نے مقبولیت میں سب کو پیچے چھوڑ دیا ۔

ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ اپنے گزشتہ 2 سیزنز میں ناظرین کی بھرپور پذیرائی کے بعد رواں برس پھر سے مقبول ہورہا ہے، ڈرامہ سیریل کے سیزن 3 کی پہلی قسط 12 فروری کو نشر کی گئی تھی اور اب تک ڈرامے کی 8 قسطیں نشر کی جاچکی ہیں تاہم ڈرامے نے پہلی قسط سے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ کے رکھا ہے اب تک ڈرامے کا کہانی زیادہ تر عشق مجازی کے گرد گھوم رہی ہے لیکن ابتدائی قسطوں میں عشق حقیقی کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے ۔

ہاشم ندیم کے ناول ‘خدا اور محبت’ پر مبنی ڈرامے کا پہلا سیزن 2011 میں نشر ہوا تھا اور دوسرا سیزن 2017 میں نشر کیا گیا، اس کے پہلے اور دوسرے سیزن میں عمران عباس کے ساتھ سعدیہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن اب تیسرے سیزن میں فیروز خان اور اقرا عزیز مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

سیزن 3 میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے اداکیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جنید خان ، حنا خواجہ بیات ، روبینہ اشرف، نور الحسن ، عثمان پیرزادہ ، سنیتا مارشل ، جاوید شیخ ، اسما عباس اور سہیل سمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہر قسط کو اس انداز میں عکس بند کرکے پیش کیا جارہا ہے کہ دیکھنے والوں میں تجسس مزید بڑھ رہا ہے، گزشتہ ہفتے ڈرامے کی 8 ویں قسط کو نشر کیا گیا ہے۔

یہ قسط فرہاد (فیروز خان ) ماہی (قراء عزیز ) کی ملاقات سے شروع ہوتی ہے، بہالپور آنے کے بعد فرہاد اور ماہی کی یہ پہلی ملاقات تھی جس میں ماہی ایک پل میں فرہاد کی محبت کو ٹھکرادیتی ہے تاہم ماہی کی جانب سے انکار کے باجود فرہاد نے بہالپور میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا، ان جذباتی مناظر میں فیروز خان اپنے کردار ڈوبے ہوئے دکھائی دیئے جسے دیکھنے والوں نے خوب سراہا ، اور ساتھ اس کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کیا۔

اسی قسط میں دوسری جانب تیمور کی والدہ (حنا خواجہ بیات ) اپنے بیٹے کا رشتہ لے کرماہی کے گھرجاتی ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال دکھایا گیا اور تیمور کی والدہ ماہی کو دیکھتے ہی رشتے کیلئے ہاں کردیتی ہیں ۔

ابتدائی قسط میں ماہی (اقرا عزیز) کو جس طرح شوخ اور چنچل دکھایا گیا وہ اتنا ہی حیران کن تھا جب چھٹی قسط میں ان کے کردار میں تبدیلی آئی، ماہی کے گھرانے میں خواتین کوخاص پردہ کرنے کا ماحول دکھایا گیا ۔ جبکہ اس پیر گھرانے کو بہاولپور کا جاگیردار دکھایا گیا۔

آئندہ قسط کی بات کریں تو فرہاد کے کردارمیں تبدیلی دیکھنے میں آئے گی اب تک ماہی کی محبت میں گرفتار فرہاد اب اپنے آپ کا امتحان لے گا دوسری جانب اسماعباس بھی اپنےکردار کو با خوبی نبھارہی ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں ملتان ، لاہور اور بہالپور شہر کو دکھایا ہے جبکہ بہاولپور کے خوبصورت دربار محل میں عکس بندی کی گئی لیکن ڈرامے کی مقبولیت میں اہم حصہ فیروز خان کی اداکاری ہے، ہر قسط نشر ہونے اگلے دن تک سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق خدا اور محبت نے گزشتہ برس کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی مقبولیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، خدا اور محبت کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی قسط ایک سال کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ (26 ملین ) مرتبہ دیکھی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube