Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

یاسرحسین کی نائلہ جعفری کےحق میں نہ بولنےوالوں پرتنقید

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Apr 6, 2021 | Last Updated: 6 months ago

اداکاریاسرحسین نے کینسرسے جنگ لڑنے والی اداکارہ نائلہ کے حق میں آواز نہ اٹھانے والی والی شوبز سیلیبرٹیز سے متعلق تحفظات کا اظہارکیا ہے ، نائلہ نے خود کورائلٹی ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔

یاسرحسین نے انسٹااسٹوریزمیں لکھا ” اداکار ایک بار ڈرامہ کرتے ہیں اور ٹیلی ویژن اسے 20 مرتبہ چلاتا ہے” ، بدقسمتی سے تمام بڑے اداکارخاموش ہیں۔ یہ مافیا کب تشکیل پایا ۔

اسی حوالے سے یاسر حسین نے لکھا ” میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار محسوس کیا کہ سوشل میڈیا کارآمد ہے”۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ ایک شخص نائلہ کی مدد کرنا چاہ رہا ہے اور اب ان سے براہ راست رابطے میں ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈائریکٹروفلم میکر فرقان ٹی صدیقی نے ٹوئٹرپرایک ویڈیو شیئرکی تھی جس میں نائلہ جعفعری ٹی وی چینلز سے پرانے ڈراموں کو دوبارہ چلائے جانے پر فنکاروں کو بھی رائلٹی اداکرنے کی درخواست کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ وہ گزشتہ 6 سال کے دوران کینسر کے علاج پر اچھی خاصی رقم کرچکی ہیں۔

فرقان نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا تھا کہ کینسرکیخلاف یہ جنگ خاصی مہنگی ہے، نائلہ ویڈیومیں درخواست کررہی ہیں کہ چینل مالکان ان کے دوبارہ دکھائے جانے والے ڈراموں کی رائلٹی ادا کریں تو یہ ان کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔

 

یاسر کی پوسٹ اداکار میکال ذوالفقار نے بھی شیئر کی جو خود بھی سوشل میڈیا پررائلٹہ ادا کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعدسندھ کے وزیر ثقافت سردار شاہ نےاعلان کیا تھا کہ نائلہ جعفری کے تمام طبی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

ویڈیو میں نائلہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل پی ٹی وی اور حکومت کے پاس فنکاروں کے لئے کچھ طرح کے فنڈز تھے ، جس کی وجہ سے انھیں مشکل اوقات میں مدد ملتی تھی، پی ٹی وی جوائن کیاڈرامے دوبارہ نشر کی صورت میں ہمیں رائلٹی مل جاتی تھی۔ رقم بہت بڑی نہیں ہوتی تھی لیکن اس سے مدد مل جاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد نے میراساتھ دیا لیکن دوبارہ نشر کیے جانے ڈراموں میں سے منافع کا کچھ حصہ اداکاروں کودینا یقینی بنانے کیلئے ایک نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube