Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

پاکستان کے 2 مقبول ترین ٹک ٹاکرزایک ہوگئے

SAMAA | - Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 8 months ago

تصویر: انسٹاگرام/کنول رائٹس

پاکستان کے 2 مقبول ترین ٹک ٹاکرز ذوالقرنین اقبال اور کنول آفتاب گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کنول آفتاب کو 12 ملین (ایک کروڑ 20 لاکھ )سے زائد فالوورز کے ساتھ جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری مقبول ترین ٹک ٹاکر ہونے کا اعزاز حاصل ہےجبکہ ذوالقرنین لڑکوں میں پہلے نمپرپرآتے ہیں جن کے 11 ملین فالوورز ہیں۔

دونوں کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی اور ٹک ٹاک، انسٹاگرام سمیت ٹوئٹرپربھی شادی کی تقریبات کی ڈھیروں ڈھیر ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے میں آَئیں۔

 

ٹوئٹرپر ” کنول آفتاب ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اورصارفین نے تصاویر اور ویڈیوز شیئرکرتے ہوئے اس جوڑی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

کنول نے مہندی کی تقریب میں ڈانس بھی کیا۔

زندگی کے اس اہم موقع پر دونوں ٹک ٹاک کیسے نہ بناتے، ،مہندی کی تقریب سے یہ ٹک ٹاک ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی۔

اس جوڑی نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر بھی شیئرکیں۔

دونوں ٹک ٹاک کے علاوہ ٹی وی پربھی صلاحیتوں کے جوہردکھاچکے ہیں۔ ذوالقرنین کئی ٹی وی کمرشل میں کام کرچکے ہیں تو کنول نے اے پلس ٹی وی پر ایک شو کی میزبانی کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube