کیا دنانیراورہانیہ ویب سیریزکی شوٹنگ کروارہی ہیں؟

SAMAA | - Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Apr 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ہانیہ عامر اور پارٹی گرل دنانیرغالبا ان دنوں ایک ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس سیریز کی کاسٹ میں شامل سینیئراداکارہ نبیلہ خان نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویرشیئرکیں۔

شازیہ وجاہت کے ساتھ تصویر کے کیپشن میں نبیلہ نے لکھا ” خوبصورت اور بہترین پروڈیوسر کے ساتھ ”۔

نبیلہ نے دنانیراور ہانیہ کے ساتھ بھی تصاوہر شیئرکیں، سیریز کی دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری اور اداکار وگلوکار فرحان سعید بھی شامل ہیں۔

دنانیر کے ساتھ لی گئی تصاویر کے کیپشن میں نبیلہ نے لکھا ” حقیقی پارٹی گرل کے ساتھ پارٹی ٹائم ” ۔

ویب سیریز رسوائی 2 بہنوں کی کہانی ہے جسے وجاہت رؤف نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا ہے۔

ہانیہ اوروجاہت رؤف گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کافی تصاویر اور ویڈیو شیئرکرتے رہے ہیں جن میں دنانیربھی موجود ہیں ، اسی حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ کسی پروجیکٹ پر ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

فی الحال دنانیر کی جانب سے ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی کہ وہ اس سیریز کا حصہ ہیں یا نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube