Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

شادی نہیں کر رہی:صباقمرنےعظیم خان سے تعلق ختم کردیا

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago

صبا قمر نے ذاتی وجوہات کی بناء پرعظیم خان نامی بلاگر سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے مشکل وقت ہے لیکن گزر جائے گا۔

صبا اورعظیم کی شادی سے متعلق خبریں گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں، اداکارہ نے  تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم سے شادی کرنے والی ہیں لیکن اسی دوران ایک خاتون مداح نے کھلا خط لکھ کر انہیں یہ شادی کرنے سے خبردارکیا تھا۔

صباقمر کے ہونے والے ساتھی پاکستان آنے کیلئے بےچین

اجالا لینڈ کے نام سے انسٹاصارف اجالاعلی خان نے سوشل میڈیا پر تفصیلی خط صبا کو خبردارکیا تھا کہ انہیں اپنی پسند پردوبارہ غورکرلینا چاہیے کیونکہ عظیم خان ماضی میں مجھ سمیت متعدد لڑکیوں کو ہراساں کرچکے ہیں۔

اجالا کے اس خط کے بعد عظیم کی جانب سے ایک ویڈیوسامنے آئی تھی تاہم صبا نے اس حوالےسے خاموشی اختیار کیے رکھی تھی تاہم عظیم کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا ” مجھے تم پراعتماد ہے”۔

تازہ ترین پوسٹ میں صبا نے اپنے فالوورزنے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ” مجھے ایک بہت اہم اعلان کرنا ہے، بہت سی ذاتی وجوہات کی بناء پرعظیم خان سے تعلق نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ” اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں ”۔

اداکارہ نے اس فیصلے پر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے فالوورز سے بھرپورتعاون کی امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا ” میرے خیال سے تلخ حقائق کا اندازہ کرنے میں اتنی دیر نہیں ہوئی ”۔

صبانے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ” میں ایک اور اہم چیز واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میری کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں ہوئی ، ہمارا رابطہ صرف فون پرتھا ”۔

اداکارہ نے زندگی کے اتنے اہم فیصلے کی تبدیلی اور اس کے محرکات سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا ” یہ میرے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ” یہ وقت بھی گزر جائے گا” ، انشاء اللہ ”۔

پوسٹ کے اختتام پرصبا نے اپنے تمام فالوورز سے محبت کا اظہارکیا۔

اداکارہ صباقمرشادی کیلئے تیار ہیں؟۔

دوسری جانب اُجالا کے خط کے بعد عظیم خان نے اپنی ایک ویڈیو میں خود پر تنقید کرنے والوں کو برساتی کیڑوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی موجودگی کے باوجود بغیر کسی ثبوت کے سوشل میڈیا پر تماشا لگانے کی کیا ضرورت ہے؟آپ دو ٹکے کی شہرت کے لیےکسی کی آنے والی زندگی برباد کرسکتے ہیں جب کہ ہماری نیت یہ ہے کہ ہم نکاح کرکے اپنی زندگی گزاریں۔

آسٹریلیا میں مقیم بلاگرکا کہنا تھا کہ ہمارے گزرے ہوئے کل میں جو بھی تھا مجھے اور صبا کواس سے فرق نہیں پڑتا، ہم ایک دوسرے کے آج اور مستقبل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔الزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا آخری جواب ہے، اب میرے خلاف رپورٹ کرواؤ اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرو، تب میں آپ کی بات کا جواب دوں گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube