ویڈیو:شب برات پرعائشہ خان کی ننھی بیٹی کی عبادت

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Mar 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago

عائشہ نے انسٹاپرماہ نورکی ویڈیوشیئرکی

عائشہ خان نے شب برات کی رات اپنی بیٹی ماہ نور کی عبادت کرنے کی ویڈیو فالوورزکیلئے شیئرکی ہے۔

شادی کے بعد شوبزکو خیرباد کہنے والی عائشہ خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئرکرنے والی عائشہ نےسب کو شعبان کی پندرہویں شب کی مبارکباد دیتے ہوئے ہیش ٹیگز کے ساتھ ماہ نور کیلئے '' میرا دل '' اور ''ماشاء اللہ'' لکھا۔

عاشہ کے فالوورز نے دوپٹہ لپیٹ کرعبادت کرتی ماہ نور کی ویڈیو کو بیحد پسند کرتے ہوئے دعائیہ پیغامات بھیجے۔

اس سے قبل عائشہ نے 12 ربیع الاول کو ماہ نور کی پہلی سالگرہ اسلامی کلینڈر کے مطابق منائی تھی۔ انسٹاپر سالگرہ کی تصاویر شیئرکرنے والی عائشہ نے بیٹی کو اپنی کائنات کا محور،اپنی زندگی کا پیارقراردیتے ہوئے لکھا تھا کہ '' 12 ربیع الاول ہمیشہ سے بہت خاص تھا اور ہمیشہ رہے گا''۔

View this post on Instagram

Happy 1 st (according to the islamic calender) birthday to the 🍎 of my eye.... the centre of my universe.... the love of my life....my darling baby girl with a smile so bright that its hard to see anything else. On this blessed day Allah blessed Uqbah and I with the most precious gift.... all words fall short in expressing how grateful we are....grateful that you’re healthy...grateful that you are surrounded by people who absolutely adore you...grateful that you always have that billion dollar smile on your face.... and above all grateful that Allah chose you to be ours. There isnt a thing in the world we wouldn t do to see you grow into a kind strong beautiful human being. May you shine the brightest my little star.... and get the best of everything in this world and the hereafter. Although this wasnt what we had planned for her first birthday, we are so grateful to the best nana and nanoo for putting this little arrangement together as a surprise in these strange and difficult times.... 12 rabi ul awal- so SO special it always was and will always be..💕💕💕

A post shared by Aisha Uqbah Malik (AISHA KHAN) (@aisha.u.malik) on Oct 30, 2020 at 12:11pm PDT

اپریل 2018 میں پاک فوج کے میجرعقبہ سے شادی کرنے والی عائشہ نے شادی سے قبل ہی شوبزکو مکمل طورپرخیرباد کہہ دیا تھا۔ نومبر 2019 میں اس جوڑے کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ماہ نور ملک رکھا گیا۔

عائشہ کے شوہرطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں،انہیں بہترین قابلیت کی بنیاد پربحیثیت انسٹرکٹر تعینات کیا گیا۔ فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے والے میجرعقبہ حدید کو پاکستانی قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔عقبہ کے والد بریگیڈ یئرحدید ملک پاکستان آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube