Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

ویڈیو:گلےمیں اژدھاڈالنےکے بعددانیال ظفرکےساتھ کیاہوا؟

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago

دوستوں نے دانیال کے گلے میں اژدھاڈال دیا

علی ظفرکے بھائی گلوکار دانیال ظفرکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہے جس میں دوستوں نے دانیال کے گلے میں اژدھا ڈال دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسی پر بیٹھے دانیال کی لاعلمی میں پیچھے کھڑا دوست ان کے گلے میں اژدھا ڈالتا ہے جسے دیکھ کرگلوکار کے تاثرات دیکھنے لائق ہیں۔

خود کو نارمل ظاہر کرنے والے دانیال اگلے ہی پل ن اژدھے کو اپنی جانب رخ کرتے دیکھ کرچیخ وپکارکرتے ہیں '' برو، یہ میری طرف مڑ رہا ہے ''۔

کمرے میں موجود دانیال کے دوست ان کی اس حالت کو دیکھ کرہنس رہے ہیں، بعد ازاں اژدھے سے جان چھوٹنے کے بعد ان کا ڈانس بھی قابل دید ہے۔

انسٹاگرام پراپنے فالوورز کیلئے یہ ویڈیو شیئرکرنے والے دانیال کی حالت زار دیکھنے والوں کو بھی خاصا محظوظ کررہی ہے۔

دانیال کی اس پوسٹ پرفالووورز کے ملے جلے تبصرے دیکھنے میں آئے، کئی ایک نے ان کی اس حالت کو اوور ایکٹنگ قراردیا تو بیشتر نے تعریفی تبصرے کیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube