Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

صباقمر کےہونے والے جیون ساتھی پاکستان آنے کیلئے بے چین

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Mar 26, 2021 | Last Updated: 4 months ago

گزشتہ کئی روز سے اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جہاں ان کی شادی سے متعلق چہ مگوئی کی جارہی ہے ۔

تاہم گزشتہ روز اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق کی کہ ان کی تصویر پر شادی کی پیشکش کرنے والے عظیم خان سے جلد شادی کرینگی جس کے بعد سے ان دونوں کو سوشل میڈیا پر کافی توجہ بھی دی جا رہی ہے۔

صبا قمر نے آج اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ انہوں نے سب کچھ اللّٰہ کے سپرد کر دیا ہے، ہم سب صرف دعا کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب عظیم خان نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا ہے کہ’اس وقت ہمیں صرف آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے، بہتری کی امید کرنی چاہیے امید کرتا ہوں جلد پاکستان آؤں‘۔

گزشتہ روز عظیم خان نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھ کا بریسٹلیٹ گم ہوگیا ہے جو ان کے پاس 9 سال سے تھا جس پر اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ وہی بریسلیٹ پہنی ہوئی ہیں ۔

اداکارہ صبا قمر شادی کے لیے تیار ہیں؟

دوسری جانب ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق صبا قمر نے شریک حیات منتخب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ میں خوش رہ سکتی ہوں، اگر سب کچھ بہتر چلتا رہا تو میں جلدی شادی کا اعلان کروں گی‘۔

صبا قمر نے جیون ساتھی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عظیم ہی وہ شخص ہے جس نے پوسٹ پر مجھے شادی کے لیے کہا تھا، عظیم کا تعلق کراچی سے ہے تاہم ابھی آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube