اقراء عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اداکارہ اقراء عزیز نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران اقراء عزیز کا اپنے شوہر یاسر حسین کے بارے میں کہنا تھا کہ یاسر بہت سادہ ہیں، میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ میں اتنی جلدی شادی کر لوں گی لیکن میں نے محسوس کیا کہ میں نے کسی کو تلاش کرلیا ہے اور میں ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں تو پھر کیوں نا اسے صرف تعلق کے طور پر آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دو لوگ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو وہ کیوں نا زندگی کے اگلے مرحلے کا آغاز کریں سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک مڈل کلاس فیملی سے ہونے کے باعث کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک ایسی طرز زندگی پاؤں گی اور ایک ایسے علاقے میں رہوں گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اللہ سب کچھ کر سکتا ہے کیونکہ عزت و ذلت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube