کھانےکےانتظارمیں ہانیہ عامرکا پُرسکون ڈانس

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Mar 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago

لاس ویگاس سےمحظوظ کرنے والی ویڈیو دیکھیے

ہانیہ عامر زندگی کے ہرلمحے سے لطف اندوزہونا جانتی ہیں، تازہ ویڈیو میں اداکارہ نے کھانے کے انتظار میں ڈانس کرتے ہوئے وقت گزارا۔

ہانیہ نے پی آر ایجنسی کی سی ای او اور اپنی دوست مائدہ عظمت کے ساتھ انسٹا فالوورز کیلئے ویڈیو شیئرکی جس میں وہ دونوں نے لاس ویگاس میں کھانے کا آرڈر دینے کے بعد وقت گزاری کیلئے ڈانس اسٹیپس کیے۔

ہانیہ نے کیپشن میں لکھا '' کھانے کا انتظارکرتے ہوئے بہت ہی آرام دہ اور پُرسکون ڈانس، مائدہ عظمت کے ساتھ ''۔

ویڈیوکے دوران ہانیہ اورمائدہ کے پاس ایک انگریزخاتون بھی آئیں اور بتایا کہ آج میری سالگرہ ہے جس پردونوں نے ہم آواز ہوکر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انسٹا فالوورز میں سے بیشترنے ہمیشہ کی طرح ہانیہ کی زندہ دلی کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube