Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

عدالت نے میشا شفیع کےگواہوں کو پیش کرنےکا حکم دیدیا

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 10 months ago

لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی۔

اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر ایڈشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے سماعت کی۔ لیکن میشا شفیع کے منیجر سید فرحان علی اور لینا غنی وکلاء کی جرح کے لیے پیش نہ ہوئے۔

میشا شفیع کی والدہ صباء حمید عدالت میں پیش ہوئیں لیکن عدالت میں کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا، عدالت نے میشا شفیع کے دونوں گواہوں کی حاضری معافی منظور کرلی۔

سماعت کے دوران وکیل میشیا شفیع نے کہا کہ فرحان علی 23 مارچ کے حوالے سے پراجیکٹ میں مصروف ہیں جس پر فاضل جج نے پوچھا کہ لینا غنی کیوں پیش نہیں کوئی۔

میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ لینا غنی کو عورت مارچ کے حوالے سے دھمکیاں مل رہی ہیں، جس کے باعث وہ گھر سے باہر نہیں نکل رہی۔

گلوکار علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ علی ظفر کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے میشا شفیع کے گواہ پیش نہیں ہورہے۔

عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دونوں گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئےسماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube