Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

ایک ہندو ہوں لیکن عیسائیت اور اسلام سےواقف ہوں، پریانکا

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago

انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میں اسلام سے واقف ہوں، میرا تعلق ایک ہندو خاندان سے ہے تو میں اس سے بھی واقف ہوں۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پریانکا چوپڑا کے اوپرا ونفرے کو دیے گئے انٹرویو کے نئے پرومو میں وہ اپنی زندگی پر عیسائیت، اسلام اور ہندو مت کے اثرات کے بارے میں بات کرتی نظر آئی ہیں۔

پرومو میں اوپرا ونفرے نے پریانکا چوپڑا سے انڈیا کی ’روحانی قوت‘ کے حوالے سے بات کی اور پوچھا کہ کیا ان کی ’روحانی بنیاد‘ ہے۔

اس کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں اس تحربے سے گزری ہوں، آپ ٹھیک کہتی ہیں ہمارے ہاں کافی مذاہب ہیں جن کے ساتھ ہم ملک میں رہتے ہیں۔

میں ایک کانوینٹ اسکول میں پلی بڑھی ہوں، میں عیسائیت سے واقف ہوں، میرے والد ایک مسجد میں گاتے تھے، تو میں اسلام سے واقف ہوں، میرا تعلق ایک ہندو خاندان سے ہے تو میں اس سے بھی واقف ہوں اور روحانیت انڈیا کا اتنا بڑا حصہ ہے کہ آپ اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ مجھے سکھایا کہ تمام مذاہب ایک ہی خدا کی طرف جاتے ہیں، میں ایک ہندو ہوں، میں دعا کرتی ہوں، میرے گھر میں ایک مندر ہے، میں جب بھی ہو سکتا ہے یہ کرتی ہوں، لیکن سچ یہ ہے کہ میں یقین رکھتی ہوں کہ اعلیٰ طاقت موجود ہے اور میرا اس پر ایمان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube