راکھی ساونت بچپن میں کیسی دکھتی تھیں؟

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Mar 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے فالوورزکیلئے بچین کی سنہری یادیں تازہ کی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پربچپن کے علاوہ نوعمری کے دورسے اورحالیہ تصاویربھی شیئرکیں۔ زندگی کے ان مختلف ادوار میں راکھی کےکئی انداز دیکھے جاسکتے ہیں۔

بچپن کی ایک تصویرمیں راکھی کے بال غائب ہیں تو اگلی ہی پکچر میں ان کی لمبی زلفیں دیکھنے والوں کے لبوں پر بےساختہ مسکراہٹ بکھیردیتی ہیں۔

راکھی نے کیپشن میں لکھا ” بچپن کا سفر، میں بہت خوش ہوں کہ میں نے زندگی میں اتارچڑھاو دیکھے”۔

اداکارہ نے مداحوں سے یہ درخواست بھی کی کہ برائے مہربانی میری بچپن کی تصاویر پرتبصرہ کریں ۔

انسٹاصارفین میں سے بیشتر نے ان تصاویر کو کیوٹ کہتے ہوئے راکھی کیلئے تعریفی تبصرے کیے۔

اس سے قبل راکھی نے حال ہی میں بھارت میں سب سے زیادہ مقبول رئیلٹی شو ” بگ باس سیزن 14″ کا فائنل مقابلہ لیکرچھوڑ یا تھا۔

شو کے فارمیٹ کے مطابق فائنل مقابلے میں پہنچنے والے امیدواروں میں سے حتمی اعلان سے قبل اگرکوئی رقم قبول کرلے تو اسے فاتح کا لقب چھوڑنا پڑتا ہے۔میزبان سلمان خان نے جب راکھی سے شو میں رہنے یا رقم سے بھرے بیگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا تو راکھی نے پیسوں کا انتخاب کرتے ہوئے بگ باس چھوڑنے کر ترجیح دی۔

راکھی کے بیگ میں سے 14 لاکھ روپے کی رقم نکلی جسے انہوں نے والدہ کے علاج کیلئے استعمال کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube